ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویڈیوکان لو ن کیس : سی بی آئی نے آئی سی آئی سی آئی کے بینک حکام سے کی پوچھ تاچھ 

ویڈیوکان لو ن کیس : سی بی آئی نے آئی سی آئی سی آئی کے بینک حکام سے کی پوچھ تاچھ 

Sun, 01 Apr 2018 01:13:01    S.O. News Service

نئی دہلی 31مارچ (ایس اونیوز؍ آئی این ایس انڈیا) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 2012 میں ویڈیوکان گروپ کو دیئے گئے3,250 کروڑ روپے کے قرض میں ہوئی بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے کے لئے آئی سی آئی سی آئی بینک کے کچھ افسران سے پوچھ گچھ کی.سی بی آئی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس معاملے میں بینک لون مہیا کرانے کے بدلے میں کیا کوئی مدد کی گئی۔ سی بی آئی کے حکام نے بتایا کہ وہ اس سے متعلقہ دستاویزات کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں۔ اگر کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے ثبوت ملے توآئی سی آئی سی آئی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چندہ کوچر، ان کے شوہر دیپک کوچر اور دوسرے لوگوں کو تفصیلی پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لون کی منظوری دینے میں شامل نوڈل حکام کے بیان ریکارڈ کئے جا چکے ہیں اوریہ چھ ہفتے پہلے درج بنیادی تحقیقات (پی ای) کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ پی ای میں ویڈیوکان گروپ کے وینو گوپال دھوت، دیپک کوچر اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت انکشاف ہوا تھاجب کچھ خبروں میں سوال اٹھائے گئے کہ ویڈیوکان کو دیئے گئے اس قرض میں مدد کے بدلے مدد کا معاملہ شامل ہے ۔ان میڈیا رپورٹوں میں ویڈیوکان گروپ کے وینو گوپال دھوت کا تعلق دیپک کوچر کی بنائی کمپنی سے جوڑا گیا ۔ اس ہفتہ کے آغاز میںآئی سی آئی سی آئی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چندہ کوچر کی حمایت میں کہا کہ اسے چندہ کوچر پر پورا بھروسہ ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ ویڈیوکان کو دیئے گئے قرض کے سلسلے میں آ رہی خبریں ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے والی افواہیں ہیں۔ بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قرض کی منظوری دینے کے اندرونی عمل کا جائزہ بھی لیا اور اس بہترین پایا۔ اس قرض کے سلسلے میں بینک نے کہا کہ یہ بینکوں کے گروپ کی طرف سے دیئے گئے کل قرض کا ایک حصہ ہے۔ اس نے کہا کہ آئی سی آئی سی آئی بینک اس میں مخصوص قرض دہندہ نہیں ہے ۔


Share: